دنیا

افغانستان میں میں طالبان کے دو کمانڈروں سمیت 27 طالبان ہلاک

taliban afghanistanافغانستان میں نیٹو اور افغان فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری اور آپریشن میں طالبان کےدو اہم کمانڈرز ملا نقیب اللہ اور ملا غلام سمیت 27طالبان ہلاک اور 8کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
افغانستان میں نیٹو اور افغان فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری اور آپریشن میں طالبان کےدو اہم کمانڈرز ملا نقیب اللہ اور ملا غلام سمیت 27طالبان ہلاک اور 8کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پیر کو افغان وزرات داخلہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق افغان پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ طور پر صوبہ قندوز ، ازردگان ، وردک ، غزنی ، فرح اور ہلند میں طالبان کے خلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میں21طالبان ہلاک ہو گئے ۔افغان پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران 8طالبان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں آسلحہ برآمد کر نے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب نیٹو نے صوبہ وردک میں طالبان کے ٹھکانے پر لڑاکا طیاروں کے ذریعے بمباری کی جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر مولوی نقیب اللہ سمیت 6طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس ترجمان عبدالولی کے مطابق صوبہ وردک کے ضلع چک میں طالبان ایک گھر میں اجلاس میں مصروف تھے کے نیٹو کے طیارے نے بمباری کی جس کے نتیجے میں طالبان کے اہم کمانڈر مولوی نقیب اللہ سمیت 6ہلاک ہوگئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق طالبان کے چک ضلع میں اہم کمانڈر سمجھے جانے والے مولوی غلام بھی حملے میں ہلاک ہو ئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button