دنیا

انڈونيشيا: پيغمبر اسلام صل اللہ عليہ وآلہ وسلم کي توہين پر احتجاج

indonisia protestتوہين آميز فلم کے خلاف عالم اسلام ميں عوامي احتجاج کا سلسلہ جاري ہے

بہت سے اسلامي ملکوں کے مسلمانوں نے امريکي سفارتخانوں کے سامنے احتجاجي مظاہرے کرکے امريکا سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ اس اہانت آميز اقدام پر معافي مانگے اور پيغمبر اعظم صل اللہ عليہ وآلہ وسلم کي شان ميں گستاخي پر مبني فلم بنانےوالوں کو سزا دے
انڈونيشيا ميں مسلمانوں کي ايک بہت بڑي تعداد نے جکارتا ميں امريکي سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرکے اہانت آميز امريکي فلم کي نمائش پر شديد احتجاج کيا –
مليشيا ميں بھي اس ملک کے مسلمانوں نے ملک کے مختلف شہروں خاص طور پر دارالحکومت کوالا لامپور ميں امريکي سفارتخانے کے سامنے احتجاجي مظاہرہ کيا –
مليشيا کے عوام نے امريکا سے مطالبہ کيا کہ وہ جتني جلد ہوسکے اس فلم پر پابندي لگائے اور مسلمانوں کے غيظ و غضب کو کم کرے –
پاکستان ميں بھي سبھي چھوٹے بڑے شہروں ميں عوام کي بڑي تعداد نے اس اہانت آميز فلم کي نمائش پر احتجاج کرتے ہوئے فلم سازوں کو سخت سے سخت سزاديئے جانے کا مطالبہ کيا –
ہندوستان کے بھي مختلف شہروں ميں مسلمانوں نے رسول اسلام کي شان ميں گستاخانہ فلم کي مذمت ميں مظاہرے کئے
مظاہرين نے جنوبي شہر چنائي ميں امريکي قونصل خانے پر حملہ بھي کيا جبکہ ہندوستان کے زير انتظام کشمير ميں بھي اس اہانت آميز حرکت پر مظاہرے کئے گئے –
بنگلہ ديش کے دارالحکومت ڈھاکہ ميں بھي ہزاروں کي تعداد ميں لوگوں نے مظاہرہ کرکے امريکي اور صہيوني فلم کي نمائش کي مذمت کي
– مظاہرين نے امريکا اور صہيوني حکومت کے پرچم کو بھي نذر آتش کيا –
سعودي عرب کے مشرقي شہر قطيف ميں بھي لوگوں نے مظاہرہ کرکے امريکا کو بڑا شيطان قرارديا-
سعودي عرب کے مشرقي شہر کے مسلمانوں نے اپنے ملک سے امريکي سفير کو نکال ديئے جانے کا بھي مطالبہ کيا –
سعودي عرب کے مشرقي علاقوں کے مسلمانوں نے امريکا سے کہا کہ وہ اس گھناؤني حرکت پر عالم اسلام سے معافي مانگے-

متعلقہ مضامین

Back to top button