دنیا

مولانا کلب جواد پر حملہ سامراجی سازش کا حصہ مجلس علماء ہند صوبہ گجرات کے سیکریٹری مولانا سید محمد رضا غروی

qalby jawad indiaمجلس علماء ہند صوبہ گجرات کے سیکریٹری مولانا سید محمد رضا غروی نے مولانا کلب جواد نقوی پر حملہ کی کوشش کو عالمی سطح پر مسلم قیادت کو کمزور کرنے کی سامراجی سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا کلب جواد نقوی ہندوستان و بیرون ہندوستان میں اہم شیعہ قائد کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں۔ ایسی عظیم شخصیت پر نماز جمعہ کے بعد حملہ پوری قوم پر حملے کے مترادف ہے۔
تقریب نیوز (تنا): انہوں نے کہا کہ آج امریکہ اور اسرائیل سبھی ممالک میں مسلم قیادت کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ ایران پر حملے کی صورت میں ایران کی حمایت میں اٹھنے والی آواز کو کمزور کر دیا جائے۔

مولانا نے آصفی مسجد میں حملہ کرنے والوں کو صیہونی طاقتوں کا آلہ کار قرار دیا۔

مولانا نے کہا کہ مولانا کلب جواد وحدت اسلامی کے علمبردار کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں جو کہ سامراجی طاقتوں کے لئے ناقابل برداشت ہے۔ لہٰذا امریکہ و اسرائیل کرائے کے مزدوروں کے ذریعہ اوقاف وغیرہ کو بہانہ بنا کر شخصیت کو مجروح کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ جبکہ تحفظ اوقاف کے لئے مولانا کلب جواد کی بڑی قربانیاں ہیں۔ اس حملہ کا دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ لکھنئو میں آصفی امامباڑہ میں شیعہ مہاسمیلن کی کامیابی کو استعماری طاقتیں بے اثر کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے حکومت اتر پردیش سے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی دوسرا ایسی جرأت نہ کر سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button