دنیا

پاکستان وہندوستان کی جانب سے شیطانی منصوبےکی مذمت

Protest_in_Karachiدنیاکےمختلف علاقوں میں فلوریڈاچرچ کی جانب سےقرآن پاک کےنسخےنذرآتش کئےجانےکےشیطانی منصوبےکی مذمت کاسلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کےدفترخارجہ کےترجمان عبدالباسط نے اس شیطانی منصوبےکی مذمت کرتےہوئےکہاہےکہ حکومت پاکستان اس سلسلےمیں حکمت عملی تیارکرنےکےلئےاسلامی کانفرنس تنظیم سےرابطےمیں ہے۔
اسلام آباد ميں ایک پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئے عبدالباسط نےکہاکہ دنیاکےتمام مذاہب اورعقیدوں نےاس ناپاک منصوبےکی شدید مذمت کی ہے۔
ادھرہندوستان نےبھی امریکی پادری کی جانب سےقرآن کریم کےنسخےجلانےکےمنصوبےکی شدید مذمت کی ہے۔
ارناکی رپورٹ کےمطابق ہندوستانی وزیرداخلہ پی چدمبرم نےامریکی پادری کےاس اقدام کواسلام کےخلاف صیہونیوں کانیافتنہ قراردیا۔
ہندوستان کےوزیرداخلہ نےکہاکہ پادری کایہ اقدام عالمی امن کوخطرےمیں ڈال دےگا۔
ہندوستانی وزیرداخلہ پی چدمبرم نےہندوستان کےتمام ذرائع ابلاغ کوہدایت دی ہےکہ اگراس طرح کوئی خطرناک اقدام انجام پاتاہے تواس سلسلےمیں کوئی خبر ، رپورٹ یاتصویرشائع نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button