مشرق وسطی

مصرنے دوبارہ غزہ جنگ بندی کی تجویزپیش کردی ہے۔

misar63العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق مصرنے فلسطین اوراسرائیل کوایک مرتبہ پھر جنگ بندی کے لئے مذاکرات کی تجویزپیش کی ہے جس میں غزہ کے سرحدوں سمیت ائیرپورٹ اوربندرہ گاہوں کوکھولنے تاکہ علاقے کی دوبارہ تعمیرنوکےلئے اشیاء ضرورت لانے میں آسانیاں پیداہوں شامل ہیں،اس حوالے سےذرائع کاکہناتھا کہ فلسطینی نمائندے نے اپنانام ظاہرنہیں کرتے ہوئے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم توجنگ بندی کے لئے تیارہیں لیکن اسرائیل کی طرف سے جواب کاانتظارہے،تاہم اس حوالے سےمصردونوں فریقین فلسطین اوراسرائیل کوآئندہ48گھنٹوں کے اندر دوبارہ قاہرہ میں بلائے گا،اس حوالے سے حماس کے ترجمان ابوزھری کاکہناتھا کہ ان کی طرف سےکسی بھی اتفاق تک پہنچنے کی کوشش جاری ہے،ادھرتحریک اسلامی کے ترجمان داود شھاب کاکہناتھاکہ جنگ بندی فلسطینی مطالبات پرموقوف ہے،فلسطینی ذرائع نے کہاہے کہ فلسطینی وفد عزام الاحمدکی سربراہی میں گزشتہ منگل کوجنگ بندی کی ناکامی سے قبل تفصیلاتی خط مصرکو پہنچایاہے،تاہم اسرائیل کی جانب سے اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہواہے،اس خط میں جنگ بندی،رفح کے محاصرے کاخاتمہ،سرحدوں کوکھولنے تاکہ تعمیرتوکے لئے رسدکاوصول ممکن ہو، سمیت 9کلومیٹرسمندری حدود شکارکے لئے کھولناشامل ہیں،ذرائع کامزیدکہناتھا کہ بندرگاہ اورائیرپورٹ کوبھی کھولاجائے اوران اسیروں کی رہائی بھی عمل میں لائی جائے جنہیں جنگ کے شروع میں پکڑے گئے تھے،یہ وہ مطالبات ہیں جن کو اسرائیلی ریاست کے ترجمان مارک بعیدین اوریاکوف بیری نے کئی بارماننے سےانکارکرچکے ہیں،یادرہے آخری جنگ بندی کی ناکامی رواں ماہ 19اگست کوسامنے آیاتھا اب یہ جنگ 49ویں دن میں داخل ہوچکی ہے اس دوران اب تک 2100فلسطینی شہیدہوچکے ہیں جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے،دوسری جانب 64اسرائیلی مارے جانے کی اطلاع ہے جن میں4عام شہری بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button