مشرق وسطی

آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف مظاہرہ

bahrain50شیعت نیوز(مانیٹرنگ ڈیسک)بحرین میں جوانوں کے چودہ فروری اتحاد نے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بحرین میں جوانوں کے چودہ فروری اتحاد نے گزشتہ شب کمیل المنامی کی قید کو چھ سال مکمل ہونے کے موقع پر آل خلیفہ کے مخالف سیاسی قیدیوں کو آزاد نہ کۓ جانے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ بحرین کے مختلف علاقوں میں عوام نے خصوصا سعودی عرب کے ممتاز عالم دین شیخ باقر نمر کو مسلسل قید میں رکھے جانے کے خلاف جلوس نکالے۔ مظاہرین نے انقلاب کے مقاصد کے حصول اور آل خلیفہ کی حکومت کی سرنگونی تک اپنی تحریک جاری رکھنے پر تاکید کی۔واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی شاہی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف عوام کی پرامن انقلابی تحریک جاری ہے۔ مظاہرین ملک میں جمہوری حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button