مشرق وسطی

قطر داعش کی مالی اعانت کرتا ہے: جرمن وزیر

german ministerشیعت نیوز۔ جرمنی کے وزیربرائے ترقی جرڈ میولر نے خلیجی ریاست قطرپر سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کی مالی اعانت کا الزام عاید کیا ہے۔

انھوں نے بدھ کو سرکاری نشریاتی ادارے زیڈ ڈی ایف کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ”اس طرح کی اسٹوری ہمیشہ تاریخ ہوا کرتی ہے”۔

ان سے قبل جرمنی کے وائس چانسلر اور وزیربرائے اقتصادی امور سگمار گبریل نے اسی ہفتے ایک بیان میں داعش کو مہیا ہونے والی مالی امداد کے حوالے سے ایک مباحثے کی ضرورت پر زوردیا تھا۔تاہم انھوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا تھا۔

درایں اثناء جرمن وزیرخارجہ فرینک والٹر اسٹینمئیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک شمالی عراق میں داعش کے خلاف کرد سکیورٹی فورسز کو ہتھیار مہیا کرنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ جرمنی نے دوعالمی جنگوں میں جارحیت کی تاریخ کی وجہ سے حالیہ برسوں کے دوران کسی ملک میں فوجی مداخلت نہیں کی ہے اور نہ اس نے کبھی جنگ زدہ علاقوں میں ہتھیار بھی بھیجے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button