مشرق وسطی

بحرین میں بچوں کی گرفتاری بند کی جائے: شیخ علی سلمان

bahrain shildبحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بچوں کی گرفتاری کا عمل بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے کے الزام میں فاضل عباس علی نامی ایک تیرہ سالہ بچّے کی گرفتاری، ایک المیہ ہے اور اس قسم کے غیر انسانی اقدامات روکے جانے چاہیئیں۔ اس تیرہ سالہ بچّے کو آل خلیفہ حکومت کی سیکیورٹی فورسیز نے تفتیش کیلئے اتوار کے روز گرفتار کیا۔ بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے اسی طرح غیر ملکیوں کو بحرین کی شہریت دیئے جانے پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ بحرین کے تمام شیعہ و سنّی مسلمانوں کو آل خلیفہ حکومت کے اس اقدام کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیئے اسلئے کہ یہ بحرینی قوم کی یکجہتی کے خلاف، ایک سازش ہے۔اسی طرح جمعیت وفاق ملی کے سیاسی امور کے سکریٹری خلیل المزروق نے کہا ہے کہ پچانوے ہزار تین سو بہّتر غیر ملکیوں کو شہریت دیئے جانے کے بارے میں سرکاری اعداد و شمار، بحرین میں سترہ اعشاریہ تین فیصد آبادی کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کی ایک کوشش ہے اور اس قسم کی سازش کے نتیجے میں بحرین کے اصل شہری، آئندہ دس برسوں میں اقلّیت میں تبدیل ہوجائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button