مشرق وسطی

شام و عراق میں انسانیت سوز جرائم ڈھانے پر تکفیری دہشتگردی گروہ داعش کی مذمت

isil terroristsمصر کی اعلی ترین مذہبی اتھارٹی نے شام و عراق میں انسانیت سوز جرائم ڈھانے پر تکفیری دہشتگردی گروہ داعش کی مذمت کی ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے مفتی اعظم شوقی ابراہیم علام نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو فاسد، بدعنوان اور انتہا پسند قرار دیا اور کہا کہ داعش کے دہشتگرد اسلام و مسلمین کے لئے خطرہ ہیں۔ مصر کے مفتی اعظم نے کہا کہ داعش نے اسلام کو بدنام کیا ہے اور مسلمانوں کا خون بہا کر فساد پھیلایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی سے مقابلے کے لئے عالمی اور علاقائي سطح پر تعاون کی ضرورت ہے۔

ادھر عراق کے وزیر انسانی حقوق نے کہا ہے داعش کے دہشتگردوں نے شہر سنجار پر قبضہ کرنے کے بعد تقریبا پانچ سو ایزدیوں کا قتل عام کیا ہے۔ محمد شیاع السودانی نے کہا کہ داعش نے بعض عورتوں اور بچوں کو جلا کر قتل کیا ہے اور سیکڑوں افراد کو غلام اور کنیز کی حیثیت سے گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button