مشرق وسطی

شام کے شمالی حلب میں دہشت گردوں کے آپسی تصادم میں 40 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

شام کے شمالی حلب میں دہشت گردوں کے آپسی تصادم میں 40 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی اس جھڑپ میں 31 مسلح افراد اور آٹھ داعش کے دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش نے ترکی کی سرحد سے لگے شمالی حلب کے سات گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے اور دونوں مسلح گروہوں کے درمیان ارشاف علاقے پر قبضے کے لئے شدید لڑائی ہو رہی ہے۔
جن گاؤں پر داعش کا قبضہ ہوا ہے وہ ترکی کی سرحد سے بہت قریب ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں پر قبضے کے لئے داعش کے دہشتگرد تقریبا ایک ماہ سے کوشش کر رہا تھے لیکن منگل اور بدھ کو انہوں نے اپنے حملے تیزکر دیئے اور ان علاقوں پر قبضہ کر لیا۔
اپوزیشن کے انسانی حقوق مرکز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ان علاقوں پر قبضے کے لئے دونوں جانب سے گھمسان کی جنگ ہوئی جس کے بعد داعش کے جنگجو ان پر قبضہ کرنے میں کامیاب رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان علاقوں پر پہلے جبہۃ النصرہ فرنٹ کا قبضہ تھا جسے وہاں کے مقامی جنگجوؤں نے چھڑا لیا تھا اور اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اخترین علاقہ داعش کے لئے بہت ہی اہم ہے کیونکہ یہ جبہۃ الاسلامیہ تنظیم پر حملے کے لئے زبردست ٹھکانا ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button