مشرق وسطی

ترکی پر داعش کے ممکنہ حملے، حکومت کی ہنگامی میٹنگ

turky969ترک حکومت نے ایک ہنگامی میٹنگ میں ترکی کے خلاف داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کے ممکنہ اقدامات کا جائزہ کیا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر خارجہ داود اوغلو نے انٹلیجنس، بری فوج اور سرحدی فورسز کے سربراہوں کے ساتھ بند دروازوں کے پیچھے بات چیت کی ہے۔ نیوز چینلوں نے اسے برینکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا ہے۔ گرچہ ترک وزارت خارجہ نے اس خبر کے بارے میں کوئي بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم قیاس آرائياں کی جارہی ہیں کہ ترک سلامتی کونسل کی اس میٹنگ میں داعش تکفیری گروہ کےبارے میں گفتگو ہورہی ہے۔ واضح رہے موصل میں ترکی کے قونصل خانے پر داعش نے حملہ کرکے انچاس ترک باشندوں کو جن میں سفارتکار بھی شامل ہیں اغوا کرلیا ہے، ان افراد میں بتیس اسپیشل یونٹ کے فوجی بھی ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ ایزدی فرقے کے سیکڑوں پناہ گزیں عراق سے ترکی پہنچ گئے ہیں۔


متعلقہ مضامین

Back to top button