مشرق وسطی

بحرین میں امام زمانہ(عج) کی شان میں گستاخی

bahrain jamkranبحرین کے عوام نے اپنے ملک کی آل خلیفہ حکومت سے وابستہ ایک اخبار کی جانب سے شیعیان جہان کے بارہویں امام حضرت امام زمانہ(عج) کی شان میں گستاخی کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کۓ ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق بحرین کے عوام نے اخبار البلاد کے اس توہین آمیز اقدام پر آل خلیفہ حکومت کی خاموشی کو ہدف تنقید بنانے ہوئے حضرت امام زمانہ(ع) کی شان اقدس میں توہین کئے جانے کی شدید مذمت کی اور اخبار کے اس اقدام کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے۔ بحرینی عوام کی جانب سے یہ احتجاجی مظاہرے اس ملک کے مختلف علاقوں میں کئے گئے۔ مظاہرین نے اخبار البلاد کا بائیکاٹ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بحرینی حکومت سے اس اخبار کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ بحرین کے سابق وزیر محنت نے کہا ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت، اخبار البلاد کی حمایت کررہی ہے۔ بحرینی عوام کا کہنا ہے کہ اخبار البلاد کی جانب سے مخالفین کے خلاف پروپیگنڈہ کئے جانے کی بناء پر آل خلیفہ حکومت اس اخبار کی نہ صرف حمایت کررہی ہے بلکہ اسے مالی مدد بھی فراہم کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button