مشرق وسطی

ترکي: داعش کے خلاف جنگ کی ضرورت پر تاکید

turky daishحزب اختلاف کي جانب سے عہدہ صدارت کے اميدوار اکمل الدين احسان اوغلو نے دہشت گرد گروہ داعش کے خطرات کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ يہ ايک خطرناک اور خون آشام گروہ ہے جو انتہائي بے رحمي کے ساتھ عام لوگوں کا خون بہاتا ہے ملکوں کو تباہ کرتا ہے اور آج دين اسلام کو بھي اس گروہ نے بے پناہ نقصان پہنچايا ہے ۔

اکمل الدين احسان اوغلو نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ تکفيري دہشت گرد گروہ داعش کے اقدامات کو کسي بھي قيمت پر اسلام سے نہيں جوڑنا چاہئے کہا کہ انہوں نے پچھلے دس سال کے دوران جب وہ او آئي سي کے سکريٹري جنرل رہے ہيں بارہا يہ اعلان کيا ہے کہ اس قسم کے افراد اور ان کے اقدامات کو اس بات کا حق نہيں ہے کہ وہ اسلام سے اپنے آپ کو جوڑيں بلکہ اس قسم کے گروہ جرائم پيشہ گروہ ہيں اور يہ ايسے مجرم ہيں جن سے مجرموں والا ہي سلوک کرنا چاہئے ۔-

متعلقہ مضامین

Back to top button