مشرق وسطی

آل خلیفہ کی حکومت کا نام انسانی حقوق پامال کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے

bahrain shahبحرین کی امن تنظیم نے برطانوی وزیر اعظم کے نام ایک خط میں اپنے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

لبنان کی العہد خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی امن تنظیم نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے نام ایک خط ارسال کیاہے جس میں برطانیہ سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ وہ آل خلیفہ کی حکومت کا نام انسانی حقوق پامال کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرے۔ اس خط میں آیا ہے کہ بحرین کی حکومت احتجاج کرنے والوں پر تشدد اور ان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے سعودی عرب ، اردن ، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے فوجیوں کی مدد سے اس عمل میں شدت پیدا کردی ہے۔ اس خط میں مزید آیا ہے کہ بحرین کی حکومت کے ساتھ فوجی تعلقات میں توسیع اس حکومت کے مظالم کی حمایت کے مترادف ہے اور یہ امر موجودہ بحران میں اضافے اور بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر منتج ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button