مشرق وسطی

غزہ میں جارحیت کے مقابلے میں عرب ملکوں کی خاموشی پر کڑی تنقید: شیخ عیسی قاسم

esaqasimبحرین کے ممتاز عالم دینآیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں عرب ملکوں کی خاموشی پر کڑی تنقید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بحرین کے ممتاز عالم دین شیخ عیسی قاسم نے آج دارالحکومت منامہ میں نمازجمہ کے خطبے میں فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام پر عرب و اسلامی ملکوں کی خاموشی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آگے بڑھیں۔ انھوں نے عرب و اسلامی ملکوں کی حکومتوں سے مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ فلسطین کو تباہ کیا جارہا ہے اور تم سب خاموش رہ کر تماشا دیکھ رہی ہو؟۔ انھوں نے بحرینی عوام کے بھی حقوق بحال کئے جانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جبتک بحرینی عوام کے حقوق بحال نہیں کئے جاتے، پرامن مظاہروں کا سلسلہ یونہی جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button