مشرق وسطی

عالمی ادارے آل خلیفہ کی قید سے بچوں کو رہائی دلوائیں

bachy arestبحرین میں انسانی حقوق کے مرکز نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہےکہ آل خلیفہ کی قید میں موجود بچوں کی رہائي کے لئے کوشش کریں۔ واضح رہے آل خلیفہ کی کال کوٹھریوں میں سیکڑوں بچے قید ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق ان بچوں کی عمریں پندرہ سال سے کم ہیں۔ بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے کہا ہےکہ ان بچوں کو کئي برسوں سے قید میں رکھا گیا ہے اور ان کے ساتھ نہایت ہی برا سلوک کیا جاتا ہے۔قابل ذکرہے اقوام متحدہ سے وابستہ بچوں کے حقوق کی کمیٹی نے بھی بحرین میں بچوں کے حقوق کی پامال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج بنی ہوئي ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button