مشرق وسطی

سعودی عرب، قطر، ترکی اور اسرائیل عراق کو تقسیم کرنے کے درپے

iraq66عراقی پارلیمنٹ میں حکومت قانون اتحاد کے رکن شاکر الدراجی نے کہا ہے کہ سعودی عرب ، قطر ، ترکی اور اسرائیل عراقی کردستان کے سربراہ کی مدد سے عراق کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں۔ عراق کی خبر رساں ایجنسی سومریہ نیوز کی ویب سائٹ کے مطابق شاکر الدارجی نے عراقی کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی کی جانب سے اپنے یکطرفہ اہداف کے لۓ عراق کی موجودہ صورتحال سے غلط فائدہ اٹھائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے اور دنیا میں دہشتگردی کے حامی سعودی عرب، قطر ، ترکی اور اسرائيل مسعود بارزانی کے اقدامات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عراق کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں۔ شاکر الدراجی نے مسعود بارزانی کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ہمیشہ عراق کے لۓ مشکلات پیدا کی ہیں اور وہ آئین کی خلاف ورزی اور قومی مفادات کو نظرانداز کرنے کے ذریعے غیر ملکی طاقتوں کے آلۂ کار بنے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ مسعود بارزانی نے حال ہی میں جرمنی سےشائع ہونے والے اخبار بیلدام زونتاگ سے گفتگو کے دوران اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ اب عراق کی تقسیم کی روک تھام نہیں کی جاسکتی ہے کہا کہ ہمارا تشخص کرد ، سنی ، شیعہ اور عیسائی ہونا ہے عراقی ہونا ہمارا تشخص نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button