مشرق وسطی

بحرین کے حکمران، دین کے شدید مخالف

bahrain shahبحرین کی جمعیت وفاق ملی نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے حکمران اپنے دعوؤں کے برخلاف، دین کے شدید مخالف ہیں۔ صدائے منامہ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت وفاق ملی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت دینداری کا دم بھرتی ہے لیکن 2011 سے لیکر اب تک آل خلیفہ حکومت کی کارکردگي، دینداری کے دعوؤں کے برخلاف رہی ہے۔ بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے بیان میں آیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت، سرکاری اداروں کو اپنی استبدادی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لئے استعمال کرتی ہے اور ان میں سے ایک ادارہ عدلیہ کا بھی ہے۔ بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے بیان کے مطابق، بحرین کے شیعوں کے اعلی ترین دینی مرکز، بحرین کے علماء کی کونسل کی تحلیل کے حوالے سے عدالتی حکم، اس بات کا بیّن ثبوت ہے کہ آل خلیفہ حکومت سرکاری اداروں کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کرتی ہے۔ جمعیت وفاق ملی بحرین کے بیان کے مطابق، ملک میں درجنوں مساجد کا مسمار کیا جانا اور مذہبی مراسم پر پابندی جیسے اقدامات، دینداری سے مطابقت نہیں رکھتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button