مشرق وسطی

‘ہیلو کٹی نوٹ پیڈ سامنے رکھ کر جہاد کی تبلیغ!

'ہیلو کٹی نوٹ پیڈ سامنے رکھ کر جہاد کی تبلیغ!شیعت نیوز۔ شام میں ایک جنگجو رہنما کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں وہ ہیلو کٹی نوٹ پیڈ سامنے رکھ کر اپنے فوجیوں کو جہاد کی تبلیغ کا درس دے رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ یو ٹیوب پر اپ لوڈ اس وڈیو میں جیش الاسلام کے سربراہ زھران علوش جنگی کٹ میں ملبوس پسٹل گلے میں ڈالے تقریر کر رہا ہے جبکہ اس کے سامنے ہیلو کیٹی کا نوٹ پیڈ پڑا ہوا ہے۔

ہیلو کیٹی بچوں کے معروف کارٹونز کا ایک کردار ہے جو کہ معصومیت کا نشان سمجھا جاتا ہے جبکہ ایک گھاگ شامی جنگجو کے سامنے اس کی موجودگی کھلے تضاد کا مظہر تھی۔

جیش الاسلام کے سربراہ اس موقع پر دولت اسلامی عراق و شام [داعش] کے خلاف بات کر رہے تھے، جس سے ان کا گروپ شام کے علاقے غوطہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے دمشق کے قریب لڑائی میں مصروف ہے۔
گذشتہ ہفتے جیش الاسلام نے تین دن کی لڑائی کے بعد داعش کے جنگجوئوں کو غوطہ سے باہر نکال دیا تھا۔ یہ وڈیو گذشتہ ہفتے یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی، تاہم ویڈیو دیکھ کر یہ اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے کہ اسے کب فلمایا گیا۔ جیش الاسلام شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خلافسرگرم مسلح گروپوں میں سے ایک گروپ ہے۔

'ہیلو کٹی نوٹ پیڈ سامنے رکھ کر جہاد کی تبلیغ!

متعلقہ مضامین

Back to top button