مشرق وسطی

بحرین میں نوجوان کا جلوس جنازہ، ہزاروں افراد شریک

bahrain140بحرین کے دسیوں ہزار افراد نے آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے عبدالعزیز موسی العبار کے جنازے میں شرکت کی۔ العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دسیوں ہزار افراد نے اتوار کے دن مغربی منامہ میں واقع سنابس سٹی میں عبدالعزیز موسی العبار کے جلوس جنازہ میں شرکت کرتے ہوئے اس کے قاتلوں کے قصاص کا مطالبہ کیا۔ جلوس جنازہ میں شریک افراد نے اس بات پر تاکید کی کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ قاتلوں کے نام منظر عام پر نہیں لاتی ہے ۔ یہ حکومت انقلابیوں کو خاموش کرانے کے لۓ ان کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے ساتھ توہین آمیز سلوک روا رکھتی ہے یا ان کو قتل کردیتی ہے۔ واضح رہے کہ آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسز نے تیئیس فروری سنہ دو ہزار چودہ کو عبدالعزیز موسی العبار پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا جس کے بعد وہ پچپن دن تک ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ آل خلیفہ کی حکومت نے پچھہتر دنوں تک عبدالعزیز موسی العبار کی لاش اس کے اہل خانہ کو دینے سے گریز کیا۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button