مشرق وسطی

تکفیری دہشتگرد گروہ کی ویب سائٹس، تل ابیب اور ریاض سے اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں۔

TAKFIRI1عراقی ذرائع کے مطابق سائبر سیکورٹی کے ماہرین نے بتایا ہے کہ عراق میں قتل عام کرنے والے داعش دہشتگردوں کی زیادہ تر ویب سائٹس، اسرائیل کے دارالحکومت تل اویو اور عبد العزیز آئی ٹی سٹی سے اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں جو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین نے عراق کی نیوز ویب سائٹ كنوز میڈیا کو بتایا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ داعش کی زیادہ تر ویب سائٹس کو ریاض اور تل ابيب سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے داعش کے دہشتگردوں کی حمایت سب پر واضح و روشن ہے لیکن جمعرات کو دیالہ میں عراقی سیکورٹی فورسز کو داعش کے دہشتگردوں کے پاس سے اسرائیل میں بنے ہوئے ہتھیار بھی ملے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button