مشرق وسطی

عراق میں جاری تکفیری دہشتگردی کی مذمت

misar9مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے عراق میں جاری تکفیری دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔ سامح شکری نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس کے موقع پر الاھرام سے انٹرویو میں عراق کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراق ایک اہم عرب ملک ہے اور اس میں برسوں سے داخلی جنگ اور دہشتگردی جاری ہے لیکن وہ انپے مسائل خود حل کرنے کی طاقت رکھتا ہے اور دوبارہ اپنی پوزیشن حاصل کرلے گا۔

ادھر لبنان کے شہر صیدا کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے داعش کی حمایت روز روش کی طرح واضح ہے۔ شیخ ماہر حمود نے ایک نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی حمایت سب پر آشکار اور سعودی حکام کا دہشتگردی کی مذمت کرنا ایک بڑا جھوٹ ہے۔ شہر صیدا کے امام جمعہ نے کہا کہ سعودی حکام کی جانب سے عراقی وزیر اعظم پر فرقہ واریت کا الزام نہایت بے بنیاد ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button