مشرق وسطی

بحرین: فعال شخصیتوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری

bahrainpolliceبحرین میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور فعال شخصیتوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرین کی صوت المنامہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق بدہ کو بحرین میں انسانی حقوق پرنگرانی رکھنے والے مرکز کے کوآرڈینیٹر محمد التاجر نے کہا کہ آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں کے پاس انسانی حقوق کے کارکنوں کی ایک لمبی فہرست ہے جنھیں وہ گرفتار کرناچاہتے ہيں۔ التاجر نے بتایا کہ اس وقت بحرین کی جیلوں میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے ساتھ ہی وکیلوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ گذشتہ مہینوں میں بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی، اور انسانی حقوق کےکارکنوں اور وکیلوں کی گرفتاری کے بارے میں متعدد رپورٹیں سامنے آئي ہيں۔ بحرینی عوام فروری دوہزارگیارہ سے اپنے ملک میں پرامن احتجاجی مظاہروں کے ذریعے اپنے حقوق کی بحالی کا مطالبہ کررہے ہیں، جنھیں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹرحکومت سختی سےکچل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button