شام، دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دئیے
شام میں تقریبا دو سو ستر دہشتگردوں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔ شام کے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تقریبا دو سو ستر دہشتگردوں نے مرکزی صوبے حمص میں فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔ ان دہشتگردوں نے عھد کیا ہے کہ وہ دوبارہ ہتھیار نہیں اٹھائيں گے جس کے بعد انہیں رہا کردیا گيا۔ واضح رہے شام میں قومی مصالحتی کمیٹیوں کے کام شروع کرنے کے بعد سے ہزاروں دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔ واضح رہے شام کی فوج اور دہشتگرد گروہوں میں گذشتہ ماہ معاہدہ ہوا تھا جس کی رو سے دہشتگردوں کو اس شہر سے نکلنے کے لئے محفوظ راہداری دی گئي تھی۔ حمص سے دہشتگردوں کا اخراج شام کی فوج کی بڑی کامیابی شمار ہوتی ہےجس میں کسی طرح کی خونریزی نہیں ہوئي ہے۔ شام کے دیگر علاقوں میں بھی جنگ بندی کے معاہدوں پر عمل درآمد ہوا ہے۔ واضح رہے شام کے دہشتگردوں کو سعودی عرب، امریکہ، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔