مشرق وسطی

بحرین میں دو بچوں کی قید کی سزا میں توسیع

YOUآل خلیفہ کی نام نہاد عدالت نے دو بچوں کی قید کی سزا میں مزید توسیع کردی ہے جن کی عمریں بارہ اور تیرہ برس ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق ان بچوں کو آل خلیفہ کے کارندوں نے دوہفتے قبل گرفتارکیا تھا۔ واضح رہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں منجملہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بارہا رپورٹیں دی ہیں کہ آل خلیفہ کے کارندے بچوں اور خواتین کو گرفتار کرکے جسمانی ایذائیں پہنچاتے ہیں۔ انسانی حقوق تنظیم نے آل خلیفہ کی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ اس وقت آل خلیفہ کی کال کوٹھریوں میں دسیوں بچے پرامن مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں طرح طرح کی مصیبتوں میں گرفتار ہیں۔ ملت بحرین اپنے حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button