مشرق وسطی

بحران شام میں امّان کی مداخلت پر اردنی عوام کی مخالفت

jordan1اردن کے اخبار الدستور کے صحافی عمر کلاب نے کہا ہے کہ اردن کے عوام، شام کے بحران میں اپنے ملک کی فوجی مداخلت کے خلاف ہیں۔انھوں نے بی بی سی عربی سے گفتگو میں بحران شام میں اردن کی فوجی مداخلت کے منفی اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اردن کے عوام، شام میں فوجی مداخلت کا نتیجہ، اپنے ملک میں بحران پیدا ہونا سمجھتے ہیں۔ عمر کلاب نے امیر قطر کے دورۂ اردن اور ان دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان بحران شام کے بارے میں ہونے والی گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اردن کی اقتصادی امداد کے عوض شام میں اسلحہ بھیجنے کیلئے اس ملک کو ایک مرکز کی حیثیت سے استعال کیا جانا یقینا غیر متوقع نہیں تاہم آبادی اور سیاسی صورت حال کے پیش نظر اس بات سے بالکل انکار نہیں کیا جاسکتا کہ شام میں امّان کی فوجی مداخلت سے اردن پر براہ راست اثر پڑیگا۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز امیر قطر نے اردن کا ایک روزہ دورہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button