مشرق وسطی

شام: سعودیوں تکفیری دہشتگردگروہ النصرۃ محاذ نے اپنے دو ساتھیوں کو داعش نامی تکفیری گروہ سے ملنے پر قتل کر دیا

Saudi killedشام میں سعودیوں تکفیری دہشتگردگروہ النصرۃ محاذ نے اپنے دو ساتھیوں کو داعش نامی تکفیری جہادی گروہ سے ملنے پر بغاوت کے الزام میںقتل کر دیا
العربیۃ کی رپورٹ کے مطابق ،ان دونوں سعودیوںدہشتگردوں کو ہلاک کرنے کی ویڈیو یوٹیوب پر جاری کی گئی ہے۔اس ویڈیو میں سعودیوںتکفیری دہشتگردگروہ النصرۃ محاذ کا ایک جنگجو (یا قاضی) ان دونوں کو جہادیوں سے بغاوت کرکے دولتاسلامی عراق وشام (داعش) کے ساتھ ملنے کے الزام میں موت کی سزا کا حکم سنا یا۔
ویڈیو میں سعودیوںتکفیری دہشتگردگروہ النصرۃ محاذ سے تعلق رکھنے والا قاتل (جلاد) قرآن مجید میں سے آیات پڑھ کر سنا رہا ہے ،ان سعودیوں کی جائے پیدائش اور عمروں کے بارے میں بتا رہا ہے اور پھر ان پر عاید کردہ فرد جرم پڑھتا ہے۔یہ ویڈیو اس تمام بیان کے بعد اللہ اکبر کے نعرے پر ختم ہورہی ہے اور اس کے ساتھ دونوں سعودی جہادیوں کو گولی مار کر قتل کردیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں پچاس سے زیادہ ممالک سے تعلق رکھنے والے سعودیوںتکفیری دہشتگرد لڑرہے ہیں۔ان میں سے بہت سےدہشتگرد یورپ اور مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھتے ہیں۔
جبکہ اسی ہفتے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع شدہ ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان سمیت مختلف سے القاعدہ کے جنگجو شام کا رُخ کررہے ہیں اور شام اس وقت القاعدہ کی سرگرمیوں کا ایک بڑا مرکز بنتا جارہا ہے۔
شام میں دوبڑے سعودی تکفیری دہشتگرد گروہ النصرۃ محاذ اور دولت اسلامی عراق وشام القاعدہ سے تعلق کے دعوے دار ہیں۔یہ دونوں دھڑے شامی صدر بشارالاسد کے خلاف لڑرہے ہیں اور آپس میں بھی ایک دوسرے کے خلاف ہتھیار بند ہیں۔ان کی باہمی دشمنی اتنی شدید ہوچکی ہے کہ وہ ایک دوسرے کو اسی طرح پکڑ کر اپنی نام نہاد خودساختہ عدالتوں کے ذریعے موت سے ہم کنار کررہے ہیں۔
شام کے مختلف علاقوں خاص طور پر شمالی صوبوں ادلب اور حلب میں باغی دھڑوں کی باہمی لڑائی کے نتیجے میں سیکڑوں افراد مارے جاچکے ہیں۔
ماخوزاز:دمشق ۔ العربیہ

متعلقہ مضامین

Back to top button