مشرق وسطی

شام، باغی دہشت گردوں نے اصحاب رسول حضرت اویس قرنی اور حضرت عمار یاسر کا روضہ شہید کردیا

شام، باغی دہشت گردوں نے اصحاب رسول حضرت اویس قرنی اور حضرت عمار یاسر کا روضہ شہید کردیاشیعت نیوز (دمشق) شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خلاف برسرپیکار القاعدہ اور سعودی عرب نواز شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) نے شامی شہر الرقہ میں اصحاب رسول (ص) حضرت اویس قرنی (رض) اور حضرت عمار یاسر (رض) کے مزار کو دھماکے سے اڑا دیا، مزار مبارک شہید ہوگیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے شدت کے ساتھ حضرت اویس قرنی (رض) اور حضرت عمار یاسر (رض) کے روضہ جات کو شہید کرنے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی تکفیریوں کے ان جرائم اور ثقافت کو روکے تاکہ اس قسم کے اعمال اور تخریب کاری سے مقدسات کی حرمت کو بچایا جاسکے۔ حزب اللہ لبنان نے بھی اس واقعہ کو سنگین جرم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جو عناصر بھی ان تکفیری دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں وہ سب اس کے ذمہ دار ہیں اور سب کو چاہیئے اس قسم کے اعمال کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button