مشرق وسطی

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے جاری جرائم

bahrain fource5بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت نے مظاہرین کے والدین کو سزا دینے کا ظالمانہ قانون منظور کرلیا۔ لبنان کی ویب سائٹ العہد کے مطابق آل خلیفہ کی شوری نے آج ایسا قانون منظور کیا ہے جس کی رو سے مظاہرے کرنے والے افراد کے والدین کو سزائيں دی جائيں گی۔ آل خلیفہ نے دعوی کیا ہے کہ والدین، مظاہرے کرکے اپنے بچوں کو تخریبی کاروائيوں، تشدد اور قانون شکنی کی تعلیم دیتے ہیں لہذا والدین کو سزا دی جائے گي۔ اس قانون میں کہا گیا ہے کہ والدین کو چاہیئے کہ وہ بچوں کے بارے میں حکومت کو اطلاع دیں۔ واضح رہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے مختلف طرح سے ملت بحرین کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے لیکن وہ اس کی انقلابی تحریک کوروکنے میں ناکام رہی ہے۔ آل خلیفہ نے اس مرتبہ مظاہرین کے والدین کو بھی نشانہ بنایا ہے لیکن ملت بحرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی یہ کوشش بھی ناکام رہے گي۔ قابل ذکر ہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button