مشرق وسطی

بحرین میں مسجد پر سیکیورٹی فورسیز کا حملہ

bahrain fourceبحرین کی سکورٹی فورسیز نے مخالفین کی سرکوبی جاری رکھتے ہوئے دارالحکومت منامہ کے قریب ایک گاؤں میں شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد پر حملہ کردیا ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق بحرینی فوجیوں نے اس مسجد میں ایک جلوس جنازہ کے لئے جمع ہونے والے افراد پر آنسو گیس پھینکی اور ان پر حملہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہوا کہ اس مسجد پر آل خلیفہ کے فوجیوں نے کس وجہ سے حملہ کیا۔ بحرین کی جمعیت الوفاق نے ایک بیان میں حکومت بحرین کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ آل خلیفہ کے فوجیوں نے فروری ميں بھی منامہ کے قریب ایک گاؤں میں مسجد پر حملہ کیا تھا جبکہ بحرین میں 2011 سے شروع ہونے والی انقلابی تحریک کے بعد سے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے اب تک دسیوں مسجدیں شہید کی جاچکی ہيں۔ دوسری جانب بحرین ميں جاری کی جانے والی ایک تصویری فلم میں آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسیز کو عزاداروں پر زہریلی گیس کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بحرین کی جمعیت الوفاق نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی فورسیز نے ایک ماہ سے کم عرصے ميں یہ دوسری بار عزاداروں پر زہریلی گیس کے گولے پھینکے ہيں۔ جمعیت الوفاق نے کہا ہے کہ حکومت بحرین مقدسات اور انسانوں کی آزادی کے احترام کی قائل نہیں ہے اور لوگوں کا چین و سکون چھین لیا ہے اور وہ کسی بھی دینی، انسانی اور اخلاقی اصول کی پابند نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button