مشرق وسطی

بحرین ميں خواتین اور بچوں کی گرفتاری پر انتباہ

YOUبحرین ميں چودہ فروری کے انقلابیوں نے اس ملک میں عورتوں اور بچوں کی گرفتاریاں جاری رہنے پر خبردار کیا ہے ۔انباء نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے چودہ فروری کے انقلابیوں نے اس ملک میں عورتوں اور بچوں کی گرفتاریاں جاری رہنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” سار ” کے علاقے ميں آل خلیفہ کے کارندے ایک گھر میں گھس گئے اور ایک کمسن بچے کو روتا بلکتا چھوڑ کر اس کے ماں باپ کو پکڑ کر لے گئے جس سے بحرینی حکومت کی بربریت اور اس کے غیر انسانی رویوں کی نشاندہی ہوتی ہے ۔ بحرین کے ہیومن رائٹس کمیشن نے بھی اعلان کیا ہےکہ حکومت آل خلیفہ نے بحرین میں عوامی تحریک کے آغاز سے اب تک پانچ سو سے زائد بچوں کو قیدی بنایا اور نو کو قتل کیا ہے ۔ بحرین کے انسانی حقوق کمیشن نے مزید کہا ہے کہ حکومت بحرین بدستور اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف ، جو اکثریت میں ہيں، امتیازي سلوک کی پالیسی روا رکھے ہوئے ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button