مشرق وسطی

کویت : بحران شام کا واحد راہ حل مذاکرات

kuyat wazir kharjaکویت کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بحران شام کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں ۔ تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت کے وزیر خارجہ "شیخ صباح الخالد” نے آج اس ملک میں منعقدہ ، عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ فوجی راہ حل نے شام کے بحران کو مزید پیچیدہ کردیا ہے کہا کہ اس ملک میں خونریز جھڑپوں کے خاتمے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں ۔ دوسری جانب قطر کے وزیر خارجہ نے شام کے سلسلے ميں سعودی عرب کی پالیسی سے مکمل ہم آہنگ ہونے پر تاکید کی ہے ۔ روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ "خالد بن محمد العطیہ” نے آج کہا کہ قطر اور سعودی عرب کے درمیان شام کے بحران کے سلسلے میں کسی قسم کا اختلاف نظر موجود نہيں ہے اور اس سلسلے میں وہ مکمل طور پر ہم آہنگ اور سب سے زیادہ تعاون کررہے ہيں ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ قطر اور سعودی عرب مختلف گروہوں کی شام ميں حمایت کررہے ہيں اور اس سلسلے میں ان کے درمیان کافی گہرے اختلافات پائے جاتےہیں ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں قطر کی جانب سے مصر کی اخوان المسلمین کی حمایت کے سبب ، سعودی عرب ، بحرین اور امارات نے قطر سے اپنے اپنے سفیر واپس بلا لئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button