مشرق وسطی

آل خلیفہ اور مخالفین کے درمیان مذاکرات میں تعطل برقرار

bahrain420بحرین کی جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل نے آل خلیفہ حکومت اور مخالفین کے درمیان مذاکرات میں تعطل پیدا ہونے کی خبر دی ہے۔
العھد لبنانی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے آج کہا کہ مظاہرین کے خلاف آل خلیفہ کے شدید دباؤ کے پیش نظر مخالفین اور اس ملک کے حکام کے درمیان مذاکرات کی کوئی امید نہيں نظر آتی اور احتجاجی گروہ ، موجودہ حالات میں تبدیلی نہ آنے تک مذاکرات کا خیرمقدم نہيں کریں گے ۔ شیخ علی سلمان نے کہا کہ حکومت بحرین کے مخالفین نے گذشتہ دنوں میں ہونے والے مذاکرات ميں اس بات کا اندازہ لگا لیا ہے کہ یہ حکام ٹھوس مذاکرات کرنے میں دلچسپی نہيں رکھتے ۔ واضح رہے کہ بحرین کے عوام فروری 2011 سے آل خلیفہ کے مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور حکومت آل خلیفہ ، آل سعود کے تعاون سے اس ملک کے عوام کے پرامن مظاہروں کو کچل رہی ہے ۔ جس میں اب تک 160 بحرینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھوچکے ہیں اور ہزاروں افراد زخمی یا گرفتار کئے جاچکے ہيں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button