مشرق وسطی

شام: تکفیری دہشتگردوں کے فرار کا سلسلہ جاری

syria terorist al qaidaعوامی حمایت یافتہ شامی فوج کے ہاتھوں دہشتگردوں کو کاری ضرب لگنےکے بعد شام سے تکفیری دہشتگردوں کے فرار کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں ویٹرنز ٹوڈے جریدے کے مدیر گورڈون ڈاف نے اسٹریٹیجک شہریبرود کے مغرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے وجود سے پوری طرح پاک ہونے اور اس اسٹریٹیجک شہر پر شام کا پرچم لہرائے جانے کے بعد کہا ہے کہ بحران شام علاقائی بحران میں تبدیل ہوچکا ہے جس کی کسی کو توقع بھی نہيں تھی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد اور تکفیری گروہ جنھیں سعودی عرب اور دوسرے ملکوں نے شام میں بھیجا تھا، اس وقت بڑے پیمانے پر شام سے فرار ہو رہے ہيں جبکہ وہ سوچ رہے تھے کہ طویل عرصے تک شامی فوج کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ شام کے دہشتـگرد کہ جنھیں مختلف مغربی اور عرب حکومتوں کی حمایت حاصل ہے اپنے حامیوں کے اہداف کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے ہيں اور ان کے درمیان نظم و ضبط موجود نہيں ہے۔ شام سے دہشتگردوں کے فرار کی دوسری وجہ اس ملک میں دہشتگردوں کی صفوں میں پیدا ہونے والا اختلاف ہے جو خاص طور سے دہشتگردوں کی ناکامی کے بعد کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button