مشرق وسطی

بحرین، آل خلیفہ کارندوں کی سیاہ کرتوت

YOUجمعیت وفاق اسلامی بحرین نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندے، بحرینی فوٹو جرنسلٹوں کو بری طرح جسمانی ایذائيں پہنچارہے ہیں۔ وفاق اسلامی کی ویب سائٹ کے مطابق فوٹو جرنسلٹ احمد موسوی کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کےکارندوں نے انہیں دس فروری کو گھر سے گرفتار کیا تھا اور جیل میں، انہیں اور ان کے بھائي کو وحشیانہ طریقے سے جسمانی ایذائيں پہنچائي جارہی ہیں۔ ان دونوں بھائيوں کو الحوض الجاف نامی جیل میں رکھا گيا ہے۔ احمد موسوی کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ ان کے جسم کے مختلف حصوں پر بجلی کا کرنٹ لگایا گيا ہے اور انہیں بارہا زد و کوب کیا گيا ہے۔ بعض رپورٹوں کے مطابق ایک اور فوٹو جرنلسٹ حسین حبیل کو بھی گرفتار کرکے بہیمانہ طریقے سے جسمانی ایذائيں پہنچائي گئي ہیں اور انہیں علاج معالجے سے محروم رکھا گيا ہے۔ حوض الجاف نامی آل خلیفہ کی بھیانک جیل میں ڈھائي ہزار افراد کو بغیر کسی مقدمے کے قید رکھا گيا ہے ۔ جمعیت وفاق نے کہا ہے کہ صحافیوں کو گرفتار کرنا اور ان کے ساتھ ناروا سلوک، ملت بحرین سے انتقام لینے کا آل خلیفہ کا بھیانک حربہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button