مشرق وسطی

شام کی فوج کے ہاتھوں لبنان میں کار بم دھماکہ کرنے والا ماسٹر مائنڈ ہلاک

blast leb4رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے آج اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے مغرب میں یبرود نامی علاقے میں اپنی ایک کاروائی میں لبنان میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کو ہلاک کردیا ہے۔ شام کے جنوب میں الغوطہ الشرقیہ کے علاقے میں دھشتگردوں کے خلاف جاری کاروائی میں ایک سو ستّر دھشتگردوں کی ہلاکت میں شام کی فوج کی کامیابی کے ساتھ ہی شام و لبنان کی سرحد کے قریب بھی دھشتگردوں کے کئی خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ شام کے الاخباریہ ٹی وی چینل نے آج اعلان کیا ہے کہ شام کی فوج نے اس ملک کے مشرق میں دیر الزور کے علاقے میں دھشتگردوں کو فوجی ساز و سامان ارسال کیئے جانے کے لئے بنائی جانے والی سرنگ کو تباہ کردیا ہے اور اس کاروائی میں پچیس دھشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب دھشتگرد گروہوں کے درمیان ہونے والی آپسی لڑائی میں تین ہزار سے زیادہ دھشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button