مشرق وسطی

ملت بحرین کے مطالبات، آل خلفیہ کے لئے ایک حجت: آیت اللہ عیسی قاسم

behran ayatullahqasimتسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے معروف و بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ "عیسی قاسم” نے بحرین کے الدراز کے علاقے میں ایک اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بحرین کے انقلاب کے آغاز کی سالگرہ کے موقع پر اس ملک کے عوام کی احتجاجی مظاہروں میں عظیم الشان شرکت کو دیکھتے ہوئے ، ملت بحرین کے واضح مطالبات ، آل خلیفہ کے لئے ایک حجت تھے۔ بحرین کے معروف و بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ "عیسی قاسم” نے مزید کہا کہ عمر قید اور پھانسی کی سزا کے حکم ، شکنجوں کے اعترافات اور عوام کے قاتلوں کو معاف کیئے جانے کے باوجود ، بحرین کی حکومت عوام سے یہ چاہے کہ خاموش رہیں ، لیکن درد و رنج و الم کی شدت اور انقلاب کے دورانیہ میں اضافہ سے اپنے مطالبات کے حق میں ملت بحرین کے عزم و ارادے میں کمی نہیں آئےگی۔انہوں نےمزید کہا کہ عالمی اداروں اور انسان حقوق کی تنظیموں کو ملت بحرین کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button