مشرق وسطی

آل خلیفہ کا تشدد جاری، متعدد انقلابی زخمی

khalifaآل خلیفہ کے کارندوں کے حملوں میں متعدد انقلابی زخمی ہوگئے ہیں۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے علی خلیل الصباغ کے جلوس جنازہ پر حملہ کرکے کئي لوگوں کو زخمی کردیا۔
علی خلیل الصباغ منگل کے دن بنی جمرہ کے علاقے میں آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں شہید ہوئے تھے۔ آل خلیفہ نے بنی جمرہ میں شدید حفاظتی انتطامات کئے تھے لیکن عوام نے شہید صباغ کے جلوس جنازہ میں شرکت کی۔ آل خلیفہ کی پولیس نے جلوس جنازہ میں شریک افراد پر فائرنگ کی اور آنسو گيس کے گولےداغے۔ ملت بحرین نے جلوس جنازہ میں آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگائے اور بادشاہ کو جنگي مجرم قرار دیا۔ عوام نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے بادشاہ پر جنگي مجرم کی حیثیت سے مقدمہ چلنا چاہیے۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button