مشرق وسطی

حلب میں داعش دہشتگردوں کا فرانسیسی سرغنہ مارا گیا

halbشام کی فوج نے حلب کے علاقے میں ” عراق و شام کی اسلامی حکومت ” کے نام سے موسوم گروہ ” داعش ” سے وابستہ مسلح افراد کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے درجنوں دھشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے اور ہلاک ہونے والوں میں دھشتگردوں کے فرانسیسی سرغنہ ” ابو القعقاع الفرنسی ” کی لاش بھی موجود تھی۔ دمشق سے العالم کی رپورٹ کے مطابق دھشتگردوں کا یہ سرغنہ فرانسیسی باشندہ ہے جیسے حلب کے علاقے ” السفیرہ ” میں ہلاک کیا گیا۔ شام کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ دھشتگردوں کے خلاف وسیع آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے اور مختلف علاقوں میں دھشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ شام کی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسٹراٹیجک پوزیشن کے حامل ” زملکا ” کا کنٹرول بھی شامی فوج کے ہاتھ میں واپس آگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button