مشرق وسطی

حرم حضرت سکینہ(س) کا دفاع کرتے ہوئے عیسائی جوان شہید

sakinaدمشق کے مضافات میں واقع گاوں ’’صیدنایا‘‘ کا رہنے والا ’’ دانی جورج حجا‘‘ عیسائی جوان جو داریا میں حرم حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا کے دفاع میں شامی مسلمان بھائیوں کے ہمراہ دھشتگردوں کے ساتھ بر سر پیکار تھا شہید ہو گیا۔

دانی جورج حجا جو ’’ابوعرب‘‘ کے نام سے معروف تھے حرم حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا کے دفاع کرتے ہوئے دھشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہو گئے۔

اس عیسائی جوان کا جسد خاکی اس علاقے کے مسلمان اور عیسائی ہم وطنوں نے ’’ باب توما‘‘ کے علاقے میں تشییع کر کے دفن کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button