مشرق وسطی

مصر اخوان المسلمین کے تین ہیڈکواٹر نذر آتش/ محمد مرسی صدارتی محل سے فرار

breaking newsمصر میں صدر محمد مرسی کے مخالفین نے تین صوبوں میں حکومت کے ہیڈ کواٹروں کو نذر آتش کر دیا ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف افراد نے صوبہ اسکندریہ، صوبہ بحیرہ اور صوبہ دقہلیہ میں اخوان المسلمین کے تین ہیڈکواٹروں کو نذر آتش کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق محمد مرسی کے بیانات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے التحریر اسکوائر، نیز اسکندریہ اور نیل ڈیلٹا میں لاکھوں کی تعداد میں حکومت مخالف افراد نے احتجاجی مظاہرے کر کے محمد مرسی کی حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے۔
عرب ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد مرسی اپنے اہل و عیال سمیت سیکیورٹی دستوں کی حفاظت میں اپنے صدارتی محل سے بھاگ کر کسی پر امن جگہ منتقل ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button