مشرق وسطی

شام میں مسلح دہشت گردوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی

sham armyاس بم دھماکے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جنگ بندی عید قربان کی مناسبت سے کی گئي تھی ، لیکن دہشت گردوں نے عید کی شرینی کو شامی عوام کے لئے پھر تلخ کردیا ہے۔ شامی حکومت نے جنگ بندی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو حکومت اس کا جواب دےگی۔ ادھر الجزيرہ اور العربیہ نے بھی شام میں فائر بندی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملوں کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے العربیہ اور الجزيرہ نے دمشق میں بم دھماکہ کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح دہشت گرد جنگ بندی کے مخالف ہیں۔شامی فوج نے حسن نیت کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسلح دہشت گردوں نے کارروائی کی تو جواب کا حق محفوظ ہے۔ واضح رہے کہ شام میں جنگ بندی اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچي اخضر ابراہیمی اور ایران کی کوششوں سے عمل میں آئی ہے لیکن امریکہ، سعودی عرب، قطر، ترکی، اسرائيل اور فرانس جنگ بندی کی مخآلفت پر کمر بستہ ہیں اور مسلح دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button