مشرق وسطی

شام ميں مسلح دہشتگردوں کے خلاف آپريشن

sham terroristمختلف علاقوں ميں مغرب کے حمايت يافتہ مسلح دہشتگردوں کي سرکوبي، امريکي جاسوسي ادارے کي جانب سے شام کے مسلح باغيوں کے لئے اسٹنگر اينٹي ايئر کرافٹ ميزائيلوں کي ترسيل، حلب ميں عوام کي جانب سے فوج کا استقبال اور جشن، عورتوں کے لباس ميں مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگردوں کي گرفتاري اور شام کے حوالے سے مغرب پر روس کي تنقيد، شام کے تعلق سے اہم ترين خبريں ہيں –
شام کے شمالي علاقے جرابلس ميں فوج نے مسلح دہشتگردوں کي چاليس گاڑياں تباہ کرديں جن پر ہلکے اور بھاري اسلحے نصب تھے –
رپورٹ کے مطابق اس آپريشن ميں بہت سے دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں –

جمعرات کو حلب کے مختلف مضافاتي علاقوں ميں بھي فوجي کاروائي ميں کئي دہشتگرد مارے گئے –

اس کاروائي کے دوران شام کي فوج نے مسلح باغيوں کے اسلحے اور گولے بارود کے ايک بڑے گودام کا پتہ لگاکے اس کو اپنے قبضے ميں لے ليا-
قابل ذکر ہے کہ شام کے شہر حلب اور اس کے مضافات ميں مسلح دہشتگردوں کے لئے ترکي کي سرحد سے اسلحہ اور گولہ بارود پہنچايا جاتا ہے –
ترکي اور شام کے درميان آٹھ سو پچاس کلوميٹر لمبي سرحدي پٹي ہے اور شام کے شورش زدہ علاقے ، ادلب، حلب اور حسکا ترکي کي سرحد کے قريب واقع ہيں –

ايک اور رپورٹ کے مطابق شام کي فوج نے شہر حما کے مضافات ميں بھي مسلح دہشتگردوں کے تين ٹھکانوں کو تباہ کرديا ہے-

دوسري طرف انفو وار ڈاٹ کام انفارميشن سائٹ نے رپورٹ دي ہے کہ امريکا کے جاسوسي ادارے سي آئي اے نے شام ميں سرگرم مسلح باغيوں کے لئے چودہ اسٹنگر ميزائيل ارسال کئے ہيں –
يہ ميزائل ترکي کي سرحد سے شام ميں بھيجے گئے ہيں – رپورٹ کے مطابق ان ميزائيلوں کي قيمت کا ايک حصہ سعودي حکومت نے ادا کيا ہے –
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ شہر حلب ميں مسلح دہشتگردوں پر فوج کي کاميابي کا جشن جاري ہے – عوام نے شہر ميں فوجيوں کے استقبال کے لئے ايک پرشکوہ تقريب منعقد کي اور دہشتگردوں سے نجات دلانے پر ان کا شکريہ ادا کيا – اس موقع پر شہر کے عوام نے ہاتھوں ميں قومي پرچم اٹھارکھے تھے اور صدر بشار اسد اور فوج کي حمايت ميں نعرے لگارہے تھے –
ايک اور رپورٹ يہ ہے کہ مغرب کے حمايت يافتہ مسلح دہشتگردوں کي ايک تعداد کو فوج نے ايسي حالت ميں گرفتار کيا ہے کہ وہ عورتوں کے لباس ميں شہر حلب سے نکل بھاگنا چاہتے تھے –

شام کے تعلق سے ايک اور اہم خبر يہ ہے کہ روس کي وزارت خارجہ نے ايک بيان جاري کرکے اعلان کيا ہے کہ مغربي ممالک شام کے بحران کے حل ميں کوئي دلچسپي نہيں رکھتے اور انہوں نے مخالفين کو شام کي حکومت کے ساتھ مذاکرات کي ترغيب نہيں دلائي ہے –

اس بيان ميں شام کے بحران کے حل کے لئے پر امن کوششوں ميں حکومت شام اور مخالفين کے ساتھ روس کے تعاون پر زور ديا گيا ہے – اسي کے ساتھ روس کے ايک سابق سفارتکار ويچسلاؤ موتوزوف نے شام ميں فوجي مداخلت کے نتيجے ميں انساني الميہ رونما ہونے کي جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امريکا شام کے خلاف فوجي، سياسي ، اقتصادي اور تشہيراتي مہم کي قيادت کررہا ہے جس کے نتائج انتہائي خطرناک ہوسکتے ہيں –

متعلقہ مضامین

Back to top button