مشرق وسطی

بحرین:آٹھ شیعہ رہنماؤں کی سزا کے خلاف ”الوفاق ”پارٹی کی شدید مذمت

shiitenews_Bahrain_opposition_slams_life_sentencesبحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی ”الوفاق” نے گذشتہ بدھ کو بحرینی عدالت کی جانب سے آٹھ شیعہ اپوزیشن رہنماؤں کو سزا دئیے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے سب سے بڑے حزب اختلاف کے بلاک ”الوفاق” نے آٹھ شیعہ رہنماؤں کو بے بنیا دمقدمات میں ملوث کرنے اور پندرہ پندرہ سال قید کی سزا سنائے جانے پر شدید غصہ اور احتجاج کا اظہار کیا ہے۔
بحرینی حزب اختلاف ”الوفاق” کے رہنماؤں کاکہنا ہے کہ ایسے حالات میں کہ جب حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے بحرین کی اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کے لئے کہا ہے دوسری جانب حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے شیعہ اور سنی رہنماؤں کو بے بنیاد مقدمات میں ملوث کرنا اور ان کو سزائیں سنانا انتہائی شرمناک فعل ہے جس کے نتیجہ میں اب مفاہمتی عمل کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا۔
واضح رہے کہ بحرینی حکومت پہلے ہی تیرہ شیعہ رہنماؤں کو بے بنیاد اور من گھڑت مقدمات میں ملوث کر کے پندرہ پندرہ بر س قید کے احکامات جاری کر چکی ہے تاہم بدھ کے روز اکیس شیعہ اپوزیشن رہنماؤں میں سے آٹھ شیعہ رہنماؤں کو پندرہ برس قید جبکہ ایک کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا ہے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ جہاں بحرین مین بحرینی شیعہ اور سنی عوام سلفی بادشاہتوں کے خاتمے کے لئے پر امن جد وجہد کر رہے ہیں وہاں بحرین حکومت نے سعودی جارح افواج کی مدد سے اب تک سینکڑو ں بے گناہ اور پر امن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید اور ذخمی کر دیا ہے اور حد تو یہ ہے کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کو بھی ذخمیوں کا علاج معالجہ کرنے کے جرم میں زدو کوب کیا جاتا ہے اور سزائیں دی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button