مشرق وسطی

بحرین میں احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری

shiitenews_Bahrain_braces_for_massive_Friday_rallyبحرین کے عوام نے انقلابی رہنماوں پرمقدمہ چلائے جانے کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئےہیں۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں عوام نے احتجاجی مظاہرے کرکے انقلابی رہنماؤں پر مقدمہ چلائے جانے کی مذمت کی ۔ بحرینی فوج نے آل سعود کے کارندوں کے ہمراہ مظاہرین کو منتشر کردیا ۔ اس رپورٹ کے مطابق شہر سترہ میں بھی مظاہرے ہوئے ۔ مظاہرین نے انقلابی رہنماوں کی رہائي کا مطالبہ کیا۔ بحرینی فورسس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گيس کے گولے داغے۔ ادھر العکر اور الدیہ اور السناس علاقوں میں بھی مظاہرے ہوئےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button