آل خلیفہ کے مظالم جاری سيد عدنان الموسوی انقلاب بحرین کے قافلہ شہداء میں شامل

سید عدنان الموسوی کی شہادت کل کے مظاہروں میں آل خلیفہ اور آل سعود کے جلادوں نے زہریلی گیس استعمال کی تھی جس کی وجہ سے سید عدنان الموسوی بھی انقلاب بحرین کے شہیدوں کے قافلے میں شامل ہوگئے ہیں38 سالہ سید عدنان الموسوی ان ہی افراد میں سے ایک تھے جو زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے تھے اور آج انھوں نے سانس کی شدید تکلیف کی بنا پر شہادت پائی اور یوں انقلاب بحرین کے شہداء کی تعداد 38 ہوگئی۔







