مشرق وسطی

بحرین:آٹھ شیعہ رہنماؤں کو سزا سنا دی گئی

bahrain_judicaryبحرین کی ایک خصوصی عدالت نے اکیس گرفتار کئے گئے حزب اختلاف کے شیعہ رہنماؤں میں سے آٹھ کو سزا سنا دی ہے۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی ایک خصوصی عدالت نے بحرینی اپوزیشن پارٹی کے آٹھ شیعہ رہنماؤں کو پندرہ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔جبکہ ان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حکومت مخالف مظاہروں کو منعقد کرنے اور بحرین حکومت کے خلاف سرگرمیوں مین ملوث تھے۔
واضح رہے کہ بحرین میں ماہ فروری کے بعد شروع ہونے والی انقلابی تحریک کہ جس کا مقصد بحرینی عوام کو سلفی وہابی حکمرانوں سے نجات دلوانا ہے عوام کی بڑی تعداد اس تحریک میں شریک ہے تاہم اس انقلابی تحریک کو کچلنے کے لئے بحرین حکومت اور آل خلیفہ انتظامیہ نے سعودی وہابی دہشت گرد افواج کا سہارا لیتے ہوئے پر امن مظاہرین کو کچلنے کے ساتھ ساتھ انھیں پابند سلاسل کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے جس کے باعث متعدد شیعہ رہنماؤں کو پابند سلاسل کر دیا گیا ۔
گذشتہ روز اکیس شیعہ انقلابی رہنماؤں میں سے آٹھ کو بحرین کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت نے آٹھ اپوزیشن شیعہ رہنماؤں کو پندرہ پندرہ سال قید کی سزا سنا ئی جس میں ایک شیعہ رہنما جو کہ ملک سے باہر ہیں ان کو بھی پندرہ سال قید سنا دی گئی ۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ بحرین عدالت کی اس نا انصافی کے بعد آٹھوں شیعہ رہنماؤں نے کمرہ عدالت میں اپنے ہاتھوں کی مٹھیاں بناتے ہوئے ہوا میں بلند کیں اور کمرہ عدالت کو بتایا کہ ان کا احتجاج پر امن ہے جب کہ سعودی جارح افواج بحرین کے مظلوم اور نہتے عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
دوسری جانب بحرین کے انقلابیوں نے اکیس گرفتار شیعہ اپوزیشن رہنماؤں کی رہائی کے لئے آل خلیفہ انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے اور اپوزیشن رہنماؤںکی رہائی کا مطالبہ کیا،واضح رہے کہ سزا سنائی جانے والے آٹھ شیعہ افراد میں سے ایک کا تعلق انسانی حقوق کی تنظیم سے بتایا جا تا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button