مشرق وسطی

یمن میں بھی سعودی – امریکی مداخلت/ یمنی انقلابیوں کا عملی پیغام

SHIITENEWS_YAMEENآل سعود یمن میں کٹھ پتلی حکومت قائم کرنا چاہتا ہے اور انقلاب کو منحرف کرنے کی فکر میں ہے وہ سعودی اور امریکی کٹھ پتلی حکومت بنا کر انقلاب کو ہائی جیک کرنا چاہتے ہیں۔
ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک یمنی تجزیہ نگار نے آج العالم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود امریکیوں کے کہنے پر بحرینی انقلاب کا رخ تبدیل کرکے اپنی اور امریکی مرضی کی حکومت قائم کرنا چاہتا ہے اور وہ انقلاب کو منحرف اور ہائی جیک کرنے کی سازشیں کررہا ہے۔
خالد المنصوب نے کہا: آل سعود خاندان اپنے باپ عبدالعزیز کی وصیت پر عمل کرنے کے درپے ہیں جس نے ان سے کہا تھا کہ "سعودی حکومت اگر طاقتور رہنا چاہتی ہے تو اسے یمن کو کمزور رکھنا پڑے گا” اسی بنا پر آل سعود خاندان یمن میں ایک متزلزل حکومت کے قیام کا خواہاں ہے تا کہ وہ آل سعود کی خدمت کرنے پر مجبور ہو اور اپنی مرضی سے اپنے ملک کے لئے کچہ بھی کرنے کی اہل نہ ہو۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ یمن کی انقلابی قوتیں تمام سازشوں کے باوجود ایک قومی حکومت تشکیل دیں گی جو یمن کو ایک صحتمند معاشرے میں تبدیل کردیں۔
انھوں نے کہا کہ انقلابی قوتیں یمن میں عبوری کونسل کی تشکیل کے خواہاں ہیں چنانچہ آل سعود حکومت اس کونسل کی تشکیل میں روڑے اٹکا رہی ہے اور یمن پر مسلسل دباؤ ڈال رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یمنی عوام ایسی کونسل کی تشکیل کے خواہاں ہیں جو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لئے ماحول تیار کریں اسی لئے ہم سب کا مطالبہ یہ ہے کہ اپوزیشن کی تمام قوتیں متحد اور ہماہنگ ہوجائیں اور اس کونسل کی تشکیل کے لئے کوشش کریں۔
ادھر یمنی سیاسی جماعت حزب الحق کے سیکریٹری جنرل "حسن زید” نے کہا ہے کہ امریکہ یمن کے انقلاب کو ناکام بنانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر جمہوریت اور انسانی حقوق کے دعوے کرنے کے باوجود یمن میں آمریت کی بقاء کے لئے سازشیں کررہا ہے۔
انھوں نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یمن میں انقلابیوں کا قتل عام ہوا اور "تعز” شہر کے میدان الحریہ کو جلادیا گیا لیکن یمنی نوجوان اپنی مقصد پر ایمان رکھتے ہیں اور ان کا مقصد انقلاب کی کامیابی ہے اسی لئے وہ اپنی پرامن تحریک جاری رکھی ہوئے ہیں۔
انھوں نے یمن کے عوام کے قتل عام اور یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر عالمی حلقے خاموش ہیں اور عالمی ضمیر ایک نام نہاد اصطلاح ہے اور عالمی ضمیر در حقیقت صہیونی ریاست کے مفادات کے لئے ہے اس غاصب ریاست کی سالمیت اور ہتھیاروں کے عالمی سوداگروں کے مفادت میں ہی بولتا ہے لہذا یہ ایک جھوٹا مقولہ ہے۔ ہم نے آج تک دیکھا نہ سنا کہ عالمی سطح پر آمر علی عبداللہ صالح کے جرائم کی مذمت ہوئی ہو بلکہ یمنی انقلاب کو خاندانی جھگڑے سے تعبیر کیا گیا اور قتل عام کو اسی خاندانی چپقلش کا نتیجہ قرار دیا گیا۔
انھوں نے عالمی قوتوں کے موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی طاقتیں انسانی اور اخلاقی اقدار کے لئے اہمیت کے قائل نہیں ہیں اور ان کے لئے صرف ان کے مفادات اہم ہیں.
ادھر یمنی عوام نے جمعہ کے روز وسیع ریلیوں میں امریکی اور سعودی سازشوں کی مذمت کی اور انہیں اپنا پیغام پہنچادیا۔
ایک یمنی سیاستدان نے یمن میں جمعہ کے روز ملینوں انسانوں کی احتجاجی ریلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں یمن کے عوام میں مداخلت کرنے والی قوتوں کے لئے یمنی عوام کا پیغام قرار دیا۔
انھوں نے کہا یمنی عوام نے جمعہ کے روز امریکہ اور خلیج فارس تعاون کونسل خاص طور پر آل سعود کو اپنی بنیادی رائے سے آگاہ کردیا ہے۔
شباب انقلاب کے رکن عبداللہ المحبار نے جمعہ کے روز العالم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یمن کا انقلاب نوجوان بھی ہے، عوامی بھی ہے، پرامن بھی ہے اور اس کا مقصد آمریت کی مکمل سرنگونی اور اس کے اراکین کی مکمل نابودی ہے چنانچہ یہ انقلاب ان اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
انھوں نے کہا: ہم ملک میں عبوری کونسل کی فوری تشکیل کے مطالبے پر اصرار کرتے ہیں اور یہ شوری ملک میں قومی وحدت کی حکومت تشکیل دینے میں مدد کرے گی اور ملک کو نیا آئین دے گی۔
انھوں نے علی عبداللہ صالح کی باقیات سے کہا: ہم پرامن ہیں لیکن انہیں بھی اپنے موقف سے ہٹ کر انقلابی نوجوانوں کا ساتھ دینا چاہئے۔
یادرہے کہ آل سعود نے ایک سو سالہ معاہدے کے تحت مصر کے تین شمالی صوبوں کو اپنی حدود میں شامل کیا تھا اور اس معاہدے کی مدت 1990 کے عشرے میں ختم ہوئی ہے جبکہ یمن کی انقلابی قوتیں ان تین صوبوں کی یمن میں دوبارہ شمولیت کی خواہاں ہیں اور یہ مسئلہ بھی آل سعود کی شدید تشویش کا باعث ہے اور پھر یمن سعودی عرب کے جنوب میں واقع ہے اور بحرین اس کے شمال میں واقع ہے اور ان دو انقلابات کی کامیابی سعودی عرب میں موجود انقلاب قوتوں کی حوصلہ افزائی اور آل سعود کی اندرونی لحاظ سے متزلزل بادشاہت کی مزید کمزوری کا سبب بنے گی چنانچہ آل سعود کی حکومت یمن اور بحرین میں مداخلت کررہی ہے اور ان انقلابات کو ناکام بنانے کے لئے کسی بھی سازش سے ہرگز ہرگز دریغ نہیں کرے گی جبکہ اللہ نے مستضعفین کو کامیابی کا وعدہ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button