

دسیوں لاکھ مصری عوام نے دارالحکومت قاہرہ سمیت ملک کے ديگر شہروں میں مظاہرہ کرکے وزیر اعظم احمد شفیق کی عبوری حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کیا ۔دس لاکھ سے زائد مصری شہریوں نے دارالحکومت قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر نماز جمعہ کے بعد اجتماع کرکے موجودہ عبوری حکومت کی برطرفی اور ایک غیر جانبدار حکومت کی تشکیل
کا مطالبہ کیا حسنی مبارک کی برطرفی کے بعد بھی احمد شفیق کی حکومت ابھی بھی مصر میں اقتدار پر قابض ہے جنھیں حسنی مبارک نے وزیر اعظم مقرر کیا تھا ۔ مصری عوام کا کہنا ہے کہ وہ حکومت میں حسنی مبارک کے کسی بھی شخص کو نہیں دیکھنا چاہتے