مشرق وسطی

مصر:سربراہ جامعہ الظہر کا مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کا فیصلہ

Li4vLi4vLi4vaW1hZ2VzL3N0b3JpZXMvMjAxMC8wNi9heXR1bGxhaHNpc3RhbmktYWx0YXllYi5qcGcmYW1wO3c9MTYwJmFtcDtoPTE2MCZhbXA7cT05MAمصر کی عالمی جامعہ الظہر کے سربراہ شیخ احمد الطیب نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ عراق میں مرجع تقلید حضرت آیت اللہ سید علی سیسیتانی سے ملاقات کریں گے۔شیعت نیوز کی رپور ٹ کے مطابق کویت کے اخبار الجریدہ نے اس بات کا انکشاف کیاہے کہعالمی جامعۃ الا ظہر کے سربراہ شیخ احمد الطیب نے کہاہے کہ وہ عراق میں نئی حکومت کے قیام کے بعد آیت اللہ علی سیستانی سے ملاقات کریں گے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
الاظہر یونیورسٹی کے سربراہ کے اس بیان کے منظر عام پر آنے  کے بعد اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ شیخ طیب اور آیت اللہ سیستانی کی ملاقات سے دنیا بھر میں اہل تشیع اور اہل سنت ایک دوسرے کے مزید قریب ہو جائیں گے جبکہ اس ملاقات کا دوسرا مقصد یہ بھی ظاہر کیا جا رہاہے کہ مستقبل قریب میں مصر کے دارلحکومت کائرہ میں ایک بین القوامی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کے علماء و اکابرین بھی شرکت کریں گے ،تاہم اس ملاقات میںا س کانفرنس کے حوالے سے بھی گفتگو زیر بحث آئے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button